ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات کے لیے ایس ڈی پی آئی امیدوار انور سادات نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

 قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات کے لیے ایس ڈی پی آئی امیدوار انور سادات نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

Sat, 05 Oct 2024 17:47:53    S.O. News Service

بنگلورو، 5/اکتوبر  (ایس او نیوز /پریس ریلیز)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے جنوبی کنڑا ضلعی صدر انور سادات نے کل 3اکتوبر کو دکشن کنڑ اور اڈپی اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی نمائندگی کرنے والی قانون ساز کونسل کی نشست کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ضمنی انتخاب 21اکتوبر کو ہونگے۔

قبل ازیں ریاستی کمیٹی نے انہیں پارٹی امیدوار کے طور پر منتخب کیا تھا۔ پرچہ نامزدگی کے دوران ان کے ساتھ پارٹی کے اہم اراکین بشمول ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن ریاض کڈمبو، عطاء اللہ جوکٹے، اڈپی ضلع ورکنگ کمیٹی رکن نذیر بنتوال، میونسپل نائب صدر مونیش علی اور اددور گرام پنچایت صدر یاسین ارکلا موجود تھے۔

اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید نے کہا ہے کہ انور سادات ایک عوامی کارکن اور ایک با اثر سیاستدان اور عام لوگوں کی آواز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انور سادات فرقہ واریت اور بدعنوانی میں پھنسے ہوئے پارٹیوں اور ان کے امیدواروں کے مقابلے میں انتہائی قابل امیدوار ہیں۔ وہ حکمرانی میں دیانتداری اور شفافیت کے حامی ہیں۔ میں ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان کے انتخاب کو یقینی بنائیں۔ ایس ڈی پی آئی ووٹروں سے انور سادات کی بھرپور حمایت کریں اور قانون ساز کونسل میں بہتر اور جامع نمائندگی کے لیے ان کی جیت کو یقینی بنائیں۔ 


Share: